سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کا معاملہڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

29 جولائی ، 2022

لاہور(کورٹ رپورٹر) سپریم کورٹ کے 17مئی کے فیصلے کی غلط تشریح کا معاملہ، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کردی گئی، اشفاق احمد کھرل ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ تحریکِ انصاف کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار پرویز الٰہی 186 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے، دوست مزاری نے غلط رولنگ دے کر پرویز الٰہی کے دس ووٹ مسترد کئے، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو سپریم کورٹ نے 26 جولائی کو کالعدم قرار دیا، استدعا ہے کہ عدالت دوست مزاری کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔