صوبائی عہدیدار مرکزی اجلاس نہیں بلا سکتے،کوئی فارغ نہیں ہوا، طارق چیمہ

29 جولائی ، 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ قکے سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ مرکزی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس رولز کی یکسر خلاف ورزی ہے اور کسی بھی صوبائی عہدیدار کو اجلاس بلاکر مرکزی عہدیداروں کو ہٹانے کا اختیار نہیں ہے،اس اجلاس کو مسترد کرتے ہوئے طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ صوبائی عہدیدار نے کیسے اجلاس بلاکر مرکزی عہدیداروں کو عہدے سے ہٹادیا حالانکہ اجلاس کے لیے چودہ دن کا نوٹس اور چاروں صوبائی کونسلوں کے اجلاس ہونا ضروری ہیں اور اِس معاملے میں دونوں تقاضے پورے نہیں کیے گئے،تمام عہدیدار اپنے عہدوں پر بدستور موجود ہیں۔