گوادر فری زون آئندہ سال سے برآمدات شروع کردیگا

29 جولائی ، 2022

لاہور (نیوزرپورٹر)گوادر فری زون میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،تاریخ میں پہلی دفعہ آئندہ سال سے گوادر فری زون سے برآمدات شروع کی جائیں گی اور تمام مصنوعات 20 سال کیلئے ہر قسم کے ٹیکسوں اور کسٹم ڈیوٹی سے مستثنٰی ہونگی۔بیرونی ممالک کو برآمدات کے ساتھ گوادر فری زون (جی ایف زیڈ، دونوں جنوبی اور شمالی)نے پاکستان کی مقامی مارکیٹ کیلئے تجارتی اشیا ء اور مینوفیکچرنگ اشیا ء کی سپلائی بھی شروع کر دی ہے۔ای کسٹم سسٹم کے ساتھ منسلک دونوں غیر معمولی اقدامات کا مقصد پاکستان کو بین الاقوامی تجارتی منظر نامے میں ایک اعلی کارکردگی کا حامل برآمدات پر مبنی ملک بننے کے اپنے خواب کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ گوادر نارتھ فری زون میں شامل ایک انٹرپرائز آگوان 20,000 ٹن پوٹاشیم سلفیٹ کھاداور ایچ کے سن کارپوریشن پاکستان میں ٹیرف ایریا میں اپنی کنسائنمنٹ برآمد کریگی۔