کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بارشوں کے چوتھے اسپیل کے لئے تیاری مکمل ہے، روزمرہ کی بنیاد پر نالوں میں کچرے کی صفائی جاری ہے، ٹاور پر برساتی پانی کی براہ راست سمندر میں نکاسی کے لئے علیحدہ سے راستہ بنایا گیا ہے، یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز برسات سے پیدا ہونے والی صورتحال اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ٹاور، کھارادر، میٹھادر اور اولڈ سٹی ایریا سمیت شہر کے دیگر علاقوں کے دورے کے موقع پر کہی، میونسپل کمشنر سید افضل زیدی، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مظہر خان اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ تمام بڑی سڑکوں سے برساتی پانی صاف کردیا گیا ہے ،مزید تیز بارشوں کی صورت میں برساتی پانی کے فوری اخراج کے لئے خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں ، قبل ازیں انہوں نے برساتی نالوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے منعقد کئے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کہا کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق تمام افسران و دیگر عملہ الرٹ رہے۔
کراچی سفینتہ المومنین ٹرسٹ کے سیکریٹری جنرل سید حسن اختر نقوی کے مطابق مسجد و امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈ...
کراچی صدر ایمپریس مارکیٹ میں فروٹ فروش مافیا نے صدر میں نجی نیوز چینل کی ٹیم پرکوریچ کے دوران چھریوں سے حملہ...
کراچی پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی چیف آرگنائزر اظہر عباس زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان 75سالہ تاریخ میں ایسے حالات...
کراچی پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کے لئے سی پیک پر توجہ...
کراچی وفاقی جامعہ اردو میں قائم لیبارٹری آف اپلا ئیڈ میتھ میٹکس اینڈ ڈیٹا اینالیسس الخوارزمی ڈیٹا...
کراچیایم کیو ایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی و سی او سی کے رکن نشاط ضیاء قادری کی والدہ اتوار کو انتقال کر گئیں...
کراچی اسسٹنٹ کمشنر لیاقت آباد ثناء طارق نے لیاقت آباد ڈاکخانہ پر مہنگے داموں فروٹ بیچنے والوں کے خلاف...
کراچی ڈی ایم سی ایسٹ نےنمائش چورنگی پر موجود جے ڈی سی کے کیمپ میں مرکز شکایت قائم کر دیا گیا ہے جہاں موصولہ...