سٹی کورٹ کے اطراف 12 گھنٹوں میں نکاسی آب اور صفائی کا حکم

29 جولائی ، 2022

کراچی(اسٹاف ر پورٹر )جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے سٹی کورٹ کے اطراف بارش اور سیوریج کےپانی کی نکاسی نہ کرنے کے خلاف کراچی بار ایسو سی ایشن کی درخواست پر مشروط حکم نامہ جاری کردیا،عدالت نے ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ڈپٹی کمشنر جنوبی کو 12 گھنٹوں میں نکاسی آب اور صفائی کرنے کا حکم دیدیا، عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 133 کے تحت مشروط حکم نامہ ذمہ داران کے لئے شوکاز نوٹس ہے، فریقین اعتراض کی صورت میں کل عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں، عدالتی حکم پر عملدرآمد نا ہونے کی صورت میں فریقین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔