کراچی (اسٹاف رپورٹر )امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے مطالبہ کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات 10محرم الحرام یوم عاشورہ کے فوری بعد منعقد کیے جائیں اور NA-245کے ضمنی انتخاب کو مزید آگے بڑھایاجائے،تاکہ کراچی کے شہری پوری یکسوئی کے ساتھ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے سکیں،بلدیاتی انتخابات کے بیلٹ پیپرز آر اوز اور ڈی آراوز کے پاس جاچکے ہیں،گھپلا اور دھاندلی شروع ، شفافیت ختم ہوچکی ہے اس لیے بلدیاتی انتخابات کے بیلٹ پیپرز کو دوبارہ نئے کلرز میں چھپوایا جائے ، ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے غیر قانونی سیاسی ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب کو فوری برطرف کرکے ہنگامی بنیادوں پر سڑکوں کی مرمت کاکام کیا جائے، ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ مرتضیٰ وہاب کی ناقص کارکردگی پر نہ صرف انہیں برطرف کردیا جاتا بلکہ ان سے پوچھا جاتا کہ جعلی تصویریں چھپوا کر کراچی کے عوام کی آنکھوں میں کیوں دھول جھونک رہے ہیں،تاجر برادری ٹیکس دینے کے لیے تیار ہیں لیکن ناجائز اور ظالمانہ ٹیکس کسی صورت قبول نہیں کیاجائے گا،جماعت اسلامی تاجر تنظیموں کے اس فیصلے کے ساتھ ہے کہ جب تک ٹیکس ختم نہیں کیا جاتا بجلی کے بل ادا نہیں کیے جائیں گے۔
کراچی سفینتہ المومنین ٹرسٹ کے سیکریٹری جنرل سید حسن اختر نقوی کے مطابق مسجد و امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈ...
کراچی صدر ایمپریس مارکیٹ میں فروٹ فروش مافیا نے صدر میں نجی نیوز چینل کی ٹیم پرکوریچ کے دوران چھریوں سے حملہ...
کراچی پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی چیف آرگنائزر اظہر عباس زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان 75سالہ تاریخ میں ایسے حالات...
کراچی پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کے لئے سی پیک پر توجہ...
کراچی وفاقی جامعہ اردو میں قائم لیبارٹری آف اپلا ئیڈ میتھ میٹکس اینڈ ڈیٹا اینالیسس الخوارزمی ڈیٹا...
کراچیایم کیو ایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی و سی او سی کے رکن نشاط ضیاء قادری کی والدہ اتوار کو انتقال کر گئیں...
کراچی اسسٹنٹ کمشنر لیاقت آباد ثناء طارق نے لیاقت آباد ڈاکخانہ پر مہنگے داموں فروٹ بیچنے والوں کے خلاف...
کراچی ڈی ایم سی ایسٹ نےنمائش چورنگی پر موجود جے ڈی سی کے کیمپ میں مرکز شکایت قائم کر دیا گیا ہے جہاں موصولہ...