اولیاء اللہ کی تعلیمات کے فروغ کیلئے یونیورسٹیوں کا قیام ضروری، ثروت اعجاز

29 جولائی ، 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کے موجودہ حالات میں اولیاء اللہ کی تعلیمات اور زندگیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اصلاحات کی جائیں،اولیاء اللہ کی تعلیمات کو فروغ دینے کیلئے یونیورسٹیوں کے قیام کی ضرورت ہے،مزارات اور خانقاہیں صدیوں سے معاشرے کی بھلائی اور امن کا پیغام دے رہی ہیں،مون سون اور طوفانی بارشوں کے باوجود حضرت سید مصری شاہ بابا کے عرس کی تقریبات کا شاندار انعقاد خوش آئند ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت سید مصری شاہ غازی بابا کے عرس کے موقع پر مزار پر حاضری چادرپوشی وفاتحہ خوانی کے بعد زائرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان فہیم الدین شیخ،محمد طیب قادری، امیر کراچی کے علاوہ ایڈمنسٹریٹر اوقاف،منیجر اوقاف بھی موجود تھے،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ مصری شاہ غازی بابا کی تعلیمات نفرتوں، انا، حسد، کینہ کو ختم کرکے محبت،بھلائی وامن اور انسانیت کے احترام کا درس دیتی ہیں۔