کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں بینچ نے معروف اینکر پرسن مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کرنے کے خلاف 10روز تک حکم امتناع میں توسیع کردی، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سوشل میڈیا پر دانیہ شاہ سے متعلق ایک طرف کہا جارہا ہے وہ عدت میں ہے لیکن سوشل میڈیا پر بیانات بھی دیکھنے میں آرہے ہیں اور مزارات پر جانے کی فوٹیج بھی آرہی ہیں ہم نے دانیہ شاہ کےخلاف ایف آئی اے سے رجوع کیا ہے اس لئے وہ آج یہاں پر موجود نہیں ہے، عدالت نے پوسٹ مارٹم کرانے سے متعلق درخواست نمٹاتے ہوئے ہدایت دی کہ جوڈیشنل مجسٹریٹ کا فیصلہ سیشن عدالت میں چیلنج کیا جائے، عامر لیاقت حسین مرحوم کے بچوں نے پوسٹ مارٹم کرانے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا، پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے دیا گیا، درخواست میں تیسری اہلیہ دانیہ شاہ بھی فریق بنیں اور پوسٹ مارٹم کرانے کی حمایت کی تھی۔
کراچی سفینتہ المومنین ٹرسٹ کے سیکریٹری جنرل سید حسن اختر نقوی کے مطابق مسجد و امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈ...
کراچی صدر ایمپریس مارکیٹ میں فروٹ فروش مافیا نے صدر میں نجی نیوز چینل کی ٹیم پرکوریچ کے دوران چھریوں سے حملہ...
کراچی پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی چیف آرگنائزر اظہر عباس زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان 75سالہ تاریخ میں ایسے حالات...
کراچی پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کے لئے سی پیک پر توجہ...
کراچی وفاقی جامعہ اردو میں قائم لیبارٹری آف اپلا ئیڈ میتھ میٹکس اینڈ ڈیٹا اینالیسس الخوارزمی ڈیٹا...
کراچیایم کیو ایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی و سی او سی کے رکن نشاط ضیاء قادری کی والدہ اتوار کو انتقال کر گئیں...
کراچی اسسٹنٹ کمشنر لیاقت آباد ثناء طارق نے لیاقت آباد ڈاکخانہ پر مہنگے داموں فروٹ بیچنے والوں کے خلاف...
کراچی ڈی ایم سی ایسٹ نےنمائش چورنگی پر موجود جے ڈی سی کے کیمپ میں مرکز شکایت قائم کر دیا گیا ہے جہاں موصولہ...