بھینس کالونی، شوہر نے بیوی کو گلا کاٹ کر قتل کردیا، ملزم نے 2 شادیاں کی تھیں، بہن مقتولہ

29 جولائی ، 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھینس کالونی روڑ نمبر 12پیرانو گوٹھ میں واقع گھرمیں شوہر نےتیزدھار آلے سے بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا اور آلہ قتل سمیت فرار ہو گیا،اطلاع ملنے پرپولیس اور ریسکیوعملے نےلاش جناح اسپتال منتقل کی، جہاں مقتولہ کی شناخت 40سالہ سکینہ زوجہ جہانزیب کے نام سے ہوئی ہے ، مقتولہ کی بہن کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے شوہر جہانزیب نے 2شادیاں کی تھیں اورمقتولہ ملزم کی دوسری بیوی تھی، دونوں میاں بیوی کے درمیان آئے روز جھگڑا ہوتا تھا، سکینہ 3بچوں کی ماں تھی۔