مبینہ پولیس مقابلے میں کانسٹیبل زخمی، گروہ کے 6 کارندے گرفتار، 20 موٹر سائیکلیں برآمد

29 جولائی ، 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) تیموریہ تھانے کی حدودبفرزون سیکٹر15A-2میں کارلفٹرزسے مبینہ پولیس مقابلے میں پولیس کانسٹیبل سید عبدالمنان زخمی ہو گیا،جبکہ ملزمان فرار ہو گئے،دریں اثناقائدآباد پولیس نے انتہائی مطلوب موٹر سائیکل لفٹرز گروہ کے 6 کارندوں کو گرفتار کر کے مختلف علاقوں سے چھینی اور چوری کی گئیں20 موٹر سائیکلیں،4 پستول اور گولیاں بر آ مد کر لیں، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت علی زمان ، نظام شاہ ، افسر زماں ، سلیم ، عبدالله اور نثار کے نام سے ہوئی ہے۔