لیاقت آباد، فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے خلاف اہل خانہ اور علاقہ مکینوں کا شدید احتجاج، ٹریفک معطل

29 جولائی ، 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لیاقت آباد بندھانی کالونی میں گزشتہ شب فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے خلاف اہل خانہ اور علاقہ مکینوں کا شدید احتجاج، مظاہرین نے سٹر ک بندکردی جس کے باعث حسن اسکوائر سےلیاقت آباد نمبر10جانے وا لے روڈ پر ٹریفک معطل ہو گیا اور گاڑیوں کی طویل قطار لگ گئیں اور کئی گھنٹوں تک سیکڑوں گاڑیاں مختلف مقامات پر پھنسی رہی ، واقع شادی ہال میں تقریب کے دوران پارکنگ کے تنازع پر ہوا ، ملزم لائنز ایریا کا رہائشی ، پولیس تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔