اسلام آباد (ایجنسیاں)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمرعطابندیال اور سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آمنے سامنے آگئے ‘جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان بطور چیئرمین کمیشن پر اپنے فیصلے مسلط نہیں کر سکتے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں ججز تقرری کے فیصلے کو فوری طور پر میڈیا کو جاری کیا جائے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان اچانک اجلاس چھوڑ کر چلے گئے، جسٹس اعجاز الاحسن بھی اجلاس سے اٹھ گئے۔جوڈیشل کمیشن کے سیکرٹری چھٹیوں پر ہیں، قائم مقام سیکرٹری اجلاس کے فیصلوں کے بارے میں میٹنگ منٹس بنائیں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ججز تقرری کے لیے چیف جسٹس کی طرف سے پیش کردہ ناموں پر تفصیلی غور ہوا، مجھ سمیت 5 ممبران نے سندھ کے 3 اور لاہور ہائی کورٹ کے ایک جونیئر جج کے نام مسترد کیے۔خط کے متن میں کہا گیا کہ جسٹس طارق مسعود، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اشتر اوصاف اور پاکستان بار کونسل کے نمائندے اختر حسین نے بھی نام مسترد کیے۔خط میں کہا گیا کہ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پانچوں ہائی کورٹ کے چیف جسٹسز میں جونیئر ہیں، پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا نام ان کے بعد پیش کیا جائے۔خط میں کہا گیا ہے کہ قوم کی نظریں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس پر مرکوز ہیں، اجلاس میں کیا فیصلہ ہوا، یہ جاننا عوام کا آئینی حق ہے، جوڈیشل کمیشن اجلاس کے بارے میں میڈیا میں غیر ضروری قیاس آرائیاں ہورہی ہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے خط میں کہا کہ اجلاس میں طے ہوا کہ آئین کسی آسامی پر پیشگی تقرری کی اجازت نہیں دیتا۔
اسلام آبا دشیر افضل مروت ‘حامدخان یا حامد رضا ‘پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین کون ہوگا ؟ پی ٹی آئی قیادت...
راولپنڈی برطانوی سفارت خانہ کے دو رکنی وفد نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا،جیل ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں برٹش...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف کیس ججز کمیٹی کو واپس بھجواتے ہوئے سماعت...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل پاکستان کمیٹی تشکیل دیدی ، تانیہ ایس اندروس ایک بار پھر ڈیجیٹل پاکستان...
اسلام آبادملک کی 16ویں قومی اسمبلی کو وجود میں آئے 2ماہ ہونے کو ہیں مگرقائمہ کمیٹیاں تاحال نہیں بن...
اسلام آ باد پاکستان نے شرح سود زیادہ ہونے پر یورو بانڈ جاری کرنیکا پروگرام ملتوی کردیا۔ رواں مالی سال کے...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے،باضابطہ نوٹیفکیشن جاری۔ ڈائریکٹر آڈٹ، ڈی جی آڈٹ سوشل...
کراچی گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر دوست نے دوست کو قتل کردیا۔کراچی کے علاقے ڈیفنس میں جج کے بیٹے کے قتل کیس کی...