اسلام آباد (نمائندہ جنگ) حکومت نے بجلی کی قیمت میں 9روپے 89پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے جبکہ کراچی کیلئے 11.37روپے بجلی مہنگی کردی گئی،اطلاق لائف لائن شہریوں کے سوا تمام شہریوں پر ہوگا، کراچی کے صارفین سے جون کا ایف سی اے 1.85 روپے زیادہ لیا جائے گا ۔بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز )کے جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے درخواست پر نیپرا ہیڈ کوارٹر میں جمعرات کو چیئرمین نیپر انجئنیر توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت عوامی سماعت ہوئی ۔سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں 9 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کروائی تھی۔ نیپرا اتھارٹی کے مطابق اضافہ ڈیٹا کی ابتدائی جانچ پڑتال کے مطابق 9 روپے 89 پیسےفی یونٹ بنتا ہے ،اس سے قبل مئی کا ایف سی اے صارفین سے 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ چارج کیا گیا تھا جو کہ صرف 1 ماہ کے لئے تھا ، اس لیے جون کا ایف سی اے مئی کی نسبت 1 روپے 98 پیسے فی یونٹ صارفین سے زیادہ چارج کیا جائے گا۔اس کا اطلاق بھی صرف 1 ماہ کے لئے ہو گا، نیپرا کے مطابق اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہو گا،اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہو گا، اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔اس کے نتیجے میں بجلی کے صارفین پر ایک ماہ میں 100 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ علاوہ ازیں کراچی کے صارفین کے لئے بجلی 11 روپے 37پیسے مہنگی کردی گئی۔یہ اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے کیا گیا ، کے الیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کروائی تھی،جون کا ایف سی اے مئی کی نسبت 1 روپے 85 پیسے صارفین سے زیادہ چارج کیا جائے گااس کا اطلاق بھی صرف 1 ماہ کے لئے ہو گا۔
واشنگٹن گوانتناموبے میں 16 برس تک قید رہنے والے پاکستانی جنہیں سی آئی اے کے تشدد کا بھی سامنا رہا کو رہا کرکے...
راجن پورتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 راجن پور کا ضمنی انتخاب نہ لڑنے کا...
کراچی امریکی مرکزی بینک نے شرح سود میں 0.25 فیصد کا مزید اضافہ کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی مرکزی...
اسلام آباد تحریک انصاف رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اداروں سے بات کرنا چاہتی ہے‘ادارے منہ موڑ...
لاہورلاہور ہائیکورٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے پنجاب میں نگراں وزیر اعلیٰ کے تقرر کے...
پشاور پاکستان کی پولیس سمجھتی ہے کہ اکثریت پسندی کے خلاف جنگ میں اسے تنہا چھوڑ دیا اور درندوں کے آگے جھونک...
گجرات مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری وجاہت حسین اور ان کے صاحبزادے چوہدری موسیٰ الٰہی کے خلاف اقدام قتل کا...
کراچی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان پانچ سال سے کم وقت میں بینکاری نظام کو...