اسلام آباد (نمائندہ جنگ) آل پاکستان بین الصوبائی بار کونسلز نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں سپریم کورٹ میں سنیارٹی کے برعکس تعیناتیوں کو مسترد کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جن اراکین نے اصولی موقف اختیار کیا انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں،منصوبے کے تحت سپریم کورٹ میں من پسند لوگوں کو تعینات کیا جارہا ہے۔ اسلام آباد بار کونسل کے عادل عزیز قاضی ، خیبر پختونخوا بار کونسل کے احمد فاروق خٹک ، بلوچستان بار کونسل کے راحب خان بلیدی ، سندھ بار کونسل کے ذوالفقار جلبانی ، پنجاب بار کونسل کے سید جعفر طیار نے اپنے ایک مشترکہ اعلامیہ میں کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سپریم کورٹ میں من پسند لوگوں کو تعینات کیا جارہا ہے جس سے وہ من پسند فیصلہ لینا چاہتے ہیں۔ سپریم کورٹ فیڈرل کورٹ ہے جس میں ہر صوبے سے متناسب نمائندگی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ہمیشہ ایک اصول رہا کہ جو سب سے زیادہ سینئر ہو گا وہی سپریم کورٹ میں جائے گا۔
اسلام آباد وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جمعرات کو بعض خارجی معاملات کے حوالے سے غیر رسمی گفتگو کی تاہم انہوں نے...
نئی دہلی دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار ملک بھارت میں عام انتخابات کا آغاز 19اپریل سے ہورہا ہے، 7مراحل...
کراچی چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو وفاقی سیکریٹری داخلہ نے آگاہ کیا ہے کہ غیر ملکی ایجنسیوں کی طرف سے اڈیالہ...
اسلام آبادتحریک انصاف نے صدر آصف علی زرداری کے خطاب پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ پارلیمنٹ میں کلمہ طیبہ...
اسلام آباد ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے لیے ترکیہ نے دلچسپی ظاہر کر دی، ترکیہ کے وفد کو سی اے اے کی ٹیم آج...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پریوٹیلیٹی اسٹورزپر و فا قی حکومت نےوزیراعظم ریلیف پیکیج جاری...
کوئٹہجسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تعینات ہوگئے۔پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے منظوری...
بلوچستان اندرون بلوچستان مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔چمن میں سیلاب میں بہہ جانے اور...