واشنگٹن(اے ایف پی) چینی صدر شی نے امریکی ہم منصب بائیڈن کا انتباہ کرتے ہوئے کہاہےکہ آگ سے نہ کھیلیں، جل جائینگے جس پر بائیڈن نے کہاکہ تائیوان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی یکطرفہ کوششوں کی سختی سے مخالفت کرینگے،دونوں رہنمائوں کی فون پر 2گھنٹے تک بات چیت ہوئی جس میں بی المشافہ ملاقات اور وقت کے تعین پر اتفاق کیا گیا۔غیرملکی خبررساںادارے کےمطابق امریکی صدر جو بائیڈن اور چینی ہم منصب شی جن پنگ نے جمعرات کو ایک فون کال میں اس بات پر اتفاق کیا کہ بائیڈن کے عہدہ سنبھالنے کے بعددونوں رہنمائوں کی پہلی ملاقات کیسی ہوگی ۔ غیرملکی خبررساںادارے کےمطابق ایک امریکی اہلکار نے صحافیوں کونام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ انہوں نے بی المشافہ ملاقات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ اپنی ممالک کی ٹیمیں باہمی طور پر متفقہ وقت تلاش کرنے کے لیے فالو اپ کرینگی۔چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق فون پر 2 گھنٹے تک ہونے والی بات چیت کےدوران صدر شی نے امریکی ہم منصب کو متنبہ کیا کہ وہ تائیوان پر’’آگ سے نہ کھیلیں،جو لوگ آگ سے کھیلتے ہیں وہ آخر کار جل جاتے ہیں،‘‘دوسری جانب امریکی صدر بائیڈن نے کہاکہ تائیوان کے بارے میں امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، وائٹ ہائو س کے مطابق بائیڈن نے کہاکہ امریکا اسٹیٹس کو کو تبدیل کرنے یا آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی یکطرفہ کوششوں کی سختی سے مخالفت کرتا رہے گا۔
واشنگٹن گوانتناموبے میں 16 برس تک قید رہنے والے پاکستانی جنہیں سی آئی اے کے تشدد کا بھی سامنا رہا کو رہا کرکے...
راجن پورتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 راجن پور کا ضمنی انتخاب نہ لڑنے کا...
کراچی امریکی مرکزی بینک نے شرح سود میں 0.25 فیصد کا مزید اضافہ کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی مرکزی...
اسلام آباد تحریک انصاف رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اداروں سے بات کرنا چاہتی ہے‘ادارے منہ موڑ...
لاہورلاہور ہائیکورٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے پنجاب میں نگراں وزیر اعلیٰ کے تقرر کے...
پشاور پاکستان کی پولیس سمجھتی ہے کہ اکثریت پسندی کے خلاف جنگ میں اسے تنہا چھوڑ دیا اور درندوں کے آگے جھونک...
گجرات مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری وجاہت حسین اور ان کے صاحبزادے چوہدری موسیٰ الٰہی کے خلاف اقدام قتل کا...
کراچی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان پانچ سال سے کم وقت میں بینکاری نظام کو...