کراچی(ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کو سری لنکا بننے سے بچانے کیلئے سخت فیصلے کئے، ممنوعہ فنڈنگ کیس ایک اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، ملک دشمن لابیوں سے ملنے والی ممنوعہ فنڈنگ سے انتشار پیدا کیا جارہا ہے۔ ماہر قانون ایڈووکیٹ فیصل صدیقی نے کہا کہ وزیراعظم کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے کا مطالبہ سیاسی کھیل لگ رہا ہے، ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں سینئر ترین 9ججوں پر مشتمل لارجر بنچ بنایا جاسکتا تھا۔ صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار شعیب شاہین نے کہا کہ وزیراعظم کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے کا مطالبہ درست ہے، بہتر ہوگا کہ پی ٹی آئی،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے فارن فنڈنگ کیسوں کا فیصلہ ایک ساتھ آئے۔ تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ کا معاملہ الیکشن کمیشن میں ہے جب وہ چاہیں گے فیصلہ سنا دیں گے، ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں فیصلہ درست پراسس سے کیا گیا۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے غیرمعمولی بارشیں اور سیلاب آرہے ہیں، بلوچستان کے وہ علاقے جہاں زیادہ بارشیں نہیں ہوتیں وہاں سیلاب آگیا ہے، وزیراعظم نے متعلقہ محکموں کو ریلیف، ریسکیو اور بحالی کا پروگرام تیز تر کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکمراں اتحاد نے ملک کو سری لنکا بننے سے بچانے کیلئے سخت فیصلے کئے ہیں، ہم جانتے تھے مشکل فیصلوں کی ہمیں سیاسی قیمت ادا کرنا پڑے گی، ممنوعہ فنڈنگ کیس ایک اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، ممنوعہ فنڈنگ کے ذریعہ سیاست کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ملک دشمن لابیوں سے ملنے والی ممنوعہ فنڈنگ پاکستان میں انتشار پیدا کرنے کیلئے استعمال ہورہی ہے، نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کردیا گیا یہاں ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوگئی ہے مگر فیصلہ نہیں آرہا۔ احسن اقبال نے کہا کہ قومی ادارے خصوصاً عدلیہ آئینی حکمرانی کی ریڑھ کی ہڈی ہے، عدلیہ کے بارے میں جانبداری کا تاثر پیدا ہونا بہت بڑا حادثہ ہے، ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں سپریم کورٹ بار کے موجودہ اور سابق چھ صدور نے عدلیہ کے وقار کیلئے فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کیا، حکمراں اتحاد نے بھی کہا کہ فل کورٹ کا فیصلہ ہمیں قبول ہوگا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مجھ سے بدتہذیبی کرنے والی فیملی نے اپنی مرضی سے مجھ سے آکر معذرت کی، اس پڑھی لکھی فیملی کے مہذب عمل سے عمران خان کا بیانیہ ختم ہوگیا، عمران خان کو سپریم کورٹ میں لے کر جاؤں گا وہ ثابت کریں میں چور اور ڈاکو ہوں، نارروال اسپورٹس سٹی میں مجھ پر ایک پیسے کی مالی بدعنوانی کا الزام نہیں ہے، پاکستان سیاسی عدم استحکام اور پالیسیوں کے عدم تسلسل کی وجہ سے آج اس حال میں پہنچا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ نیب قانون میں کچھ ترامیم عمران خان کی خواہش کے مطابق، کچھ ترامیم عدلیہ کی آبزرویشنز پر جبکہ باقی ترامیم اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کی بنیاد پر کی گئیں، نیب قوانین میں ترامیم کا مقصد سیاسی انجینئرنگ کا راستہ روکنا ہے۔ ماہر قانون ایڈووکیٹ فیصل صدیقی نے کہا کہ وزیراعظم کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے کا مطالبہ سیاسی کھیل لگ رہا ہے۔
واشنگٹن گوانتناموبے میں 16 برس تک قید رہنے والے پاکستانی جنہیں سی آئی اے کے تشدد کا بھی سامنا رہا کو رہا کرکے...
راجن پورتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 راجن پور کا ضمنی انتخاب نہ لڑنے کا...
کراچی امریکی مرکزی بینک نے شرح سود میں 0.25 فیصد کا مزید اضافہ کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی مرکزی...
اسلام آباد تحریک انصاف رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اداروں سے بات کرنا چاہتی ہے‘ادارے منہ موڑ...
لاہورلاہور ہائیکورٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے پنجاب میں نگراں وزیر اعلیٰ کے تقرر کے...
پشاور پاکستان کی پولیس سمجھتی ہے کہ اکثریت پسندی کے خلاف جنگ میں اسے تنہا چھوڑ دیا اور درندوں کے آگے جھونک...
گجرات مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری وجاہت حسین اور ان کے صاحبزادے چوہدری موسیٰ الٰہی کے خلاف اقدام قتل کا...
کراچی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان پانچ سال سے کم وقت میں بینکاری نظام کو...