روس نے اسنیپ چیٹ، ٹنڈر اور واٹس ایپ پر لاکھوں ڈالرز کا جرمانہ عائد کردیا

29 جولائی ، 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) روس کی ایک عدالت امریکا کے معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ڈیٹا کے حوالے سے مقامی روسی قوانین پر عمل نہ کرنے پر لاکھوں ڈالرز کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، جن پلیٹ فارمز پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں ان میں سنیپ چیٹ، ٹِنڈر اور واٹس شامل ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ وہ روسی صارفین کے ڈیٹا کو لوکلائز کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں اسلئے ان پر لاکھوں روبل (ہزاروں ڈالرز) کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔