کراچی (نیوز ڈیسک) یورپ میں سیکورٹی اداروں کو خدشات لاحق ہوگئے ہیں کہ یوکرین میں روسی فوج کیخلاف لڑنے کیلئے جانے والے ان کے شہری واپسی پر جارحانہ رویوں کے حامل ہو چکے ہوں گے اور ان کی واپسی معاشرے کیلئے خطرہ بن سکتی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یورپی یونین کا رکن ملک آسٹریا کا کہنا ہے کہ اسے علم ہے کہ اس کے کتنے شہری یوکرین میں روس کیخلاف لڑنے کیلئے گئے ہوئے ہیں۔ اسٹیٹ سیکورٹی اینڈ انٹیلی جنس (ڈی ایس این) کے ڈائریکٹر عمر ہجاوی پرچنر کا کہنا ہے کہ یوکرین میں لڑنے والے آسٹرین شہریوں کی واپسی سے ملک کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص بھی پرتشدد ماحول سے نکل کر پرسکون ماحول میں آتا ہے اس سے معاشرے کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔
واشنگٹن گوانتناموبے میں 16 برس تک قید رہنے والے پاکستانی جنہیں سی آئی اے کے تشدد کا بھی سامنا رہا کو رہا کرکے...
راجن پورتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 راجن پور کا ضمنی انتخاب نہ لڑنے کا...
کراچی امریکی مرکزی بینک نے شرح سود میں 0.25 فیصد کا مزید اضافہ کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی مرکزی...
اسلام آباد تحریک انصاف رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اداروں سے بات کرنا چاہتی ہے‘ادارے منہ موڑ...
لاہورلاہور ہائیکورٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے پنجاب میں نگراں وزیر اعلیٰ کے تقرر کے...
پشاور پاکستان کی پولیس سمجھتی ہے کہ اکثریت پسندی کے خلاف جنگ میں اسے تنہا چھوڑ دیا اور درندوں کے آگے جھونک...
گجرات مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری وجاہت حسین اور ان کے صاحبزادے چوہدری موسیٰ الٰہی کے خلاف اقدام قتل کا...
کراچی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان پانچ سال سے کم وقت میں بینکاری نظام کو...