طارق فاطمی کا دورہ امریکا سرکاری نہیں نجی تھا، گمراہ کن رپورٹس اور قیاس آرائیاں فائدہ مند نہیں، دفترخارجہ

29 جولائی ، 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) دفتر خارجہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کے حالیہ دورہ امریکا کے بارے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دورہ سرکاری نہیں بلکہ نجی تھا۔ جمعرات کو وزارت خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار کا طارق فاطمی کے دورے سے متعلق خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ گمراہ کن رپورٹس اور قیاس آرائیاں فائدہ مند نہیں، اِن سے بچنا چاہیے۔ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتخانے نے طارق فاطمی کو امریکی حکام سے ملاقاتوں کیلئے سہولت فراہم کی، ملاقاتوں میں سفارتخانے کے افسران بھی شریک ہوئے۔