روس اور چین کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو جوہری جنگ کا خطرہ ہے، برطانوی مشیر برائے قومی سلامتی

29 جولائی ، 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر نے خبردار کیا ہے کہ مغربی ممالک اور چین غلط اندازے لگانے کی وجہ سے بے دھیانی میں جوہری جنگ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز واشنگٹن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسٹیفن لووگروف نے کہا کہ روس اور چین کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو اس سے جوہری جنگ کے خطرات بڑھ جائیں گے۔ سرد جنگ کے دوران مغربی ممالک اور امریکا نے سوویت یونین کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں کچھ معاملات پر فائدہ اٹھایا، جس کا مطلب یہ تھا کہ دونوں فریقین ایک دوسرے کو کسی حد تک سمجھتے تھے جس سے براہِ راست تصادم کا خطرہ ٹل گیا تھا۔