ایف اے ٹی ایف ٹیم کی آمد، اینٹی منی لانڈرنگ اور کاونٹر فنانسنگ برائے ٹیررازم ڈائریکٹوریٹ فعال

29 جولائی ، 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف اے ٹی ایف ٹیم کی اگست میں پاکستان آمد پر ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ اور کاونٹر فنانسنگ برائے ٹیرارزم ڈائریکٹوریٹ فعال ہو گیا ہے۔کراچی سمیت ملک بھر میں اے ایم ایل اور سی ٹی ایف سرکل بھی قائم کر دئیے گئے ہیں ۔اس حوالے سے عبد الروف شیخ کو کراچی میں اے ایم ایل اور سی ایف ٹی سرکل کا قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہےاسسٹنٹ ڈائریکٹر رئوف شیخ کی تعیناتی ہیڈکوارٹرز سے تبادلے کے بعد عمل میں آئی ہے ۔اے ایم ایل ڈائریکٹوریٹ سرکلز منی لانڈرنگ کے خلاف کامیاب کارروائیوں کا ڈیٹا جمع کریں گے۔