اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ،جنگ نیوز) 11 اپریل 2022کو قومی اسمبلی سے استعفے دینے والے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا عمل شروع ہوگیا اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے 11 ارکان کے استعفے منظور کرلئے۔خیبرپختونخوا سے 4، پنجاب سے 2، سندھ سے 3 مستعفی ارکان کے استعفے منظور کئے گئے، علی محمد خان، فرخ حبیب، اعجاز احمدشاہ ،شیریں مزاری شامل ہیں، فضل محمد خان،جمیل احمد خان، شاندانہ گلزار،اکرم چیمہ، عبدالشکور شاد ،شوکت علی، فخر زمان کا استعفیٰ بھی منظور،ارکان نے 11اپریل کو استعفے دیئے تھے، پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے 4، پنجاب سے 2، صوبہ سندھ سے 3 مستعفی ارکان کے استعفے منظور کئے گئے این اے 22، مردان تھری سے پی ٹی آئی کے ایم این اے علی محمد خان، این اے 24چارسدہ ٹو سے فضل محمد خان، این اے 31پشاور 5سے شوکت علی، این اے 45کرم ایک سے فخر زمان خان کا استعفیٰ منظور پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 208فیصل آباد 8سے فرخ حبیب، این اے118ننکانہ صاحب ٹو سے اعجاز احمدشاہ، این اے 237ملیر ٹو سے جمیل احمد خان کے استعفے بھی منظور کرلئے گئے۔صوبہ سندھ سے این اے 237ملیر ٹو سے جمیل احمد خان، این اے 239کورنگی کراچی ایک سے محمد اکرم چیمہ، این اے 246 کراچی ساؤتھ ایک سے عبدالشکور شاد کے استعفے بھی منظور کرلئے۔
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ نے جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی جانب سے امن و امان کی صورتحال پیدا کرنے...
لاہورسابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نےتحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق جمشید دستی نے...
کراچی سیشن جج جنوبی کی عدالت میں اداکار فیروز خان نے آسکر ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے کے خلاف...
لاہور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گزشتہ روز نیب میں پیش ہونے سے...
لاڑکانہ پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 44ویں برسی کے موقع پر چار اپریل کو گڑھی خدا بخش میں...
کراچی صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان ہالی ووڈ کی فلمیں دیکھ کر مفروضوں پر بیانات...
اسلام آبادصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےقومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دے دی ہے۔ بدھ کوجاری بیان کے...
کوئٹہکوئٹہ میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ کو ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں کمیٹی کے چیئرمین مولانا انوار...