کراچی میں سیوریج لائنیں چوک ہونے سے شہریوں کی زندگی اجیرن

29 جولائی ، 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر )شہر کے مختلف علاقوں میں برساتی پانی کے بعد سیوریج لائنیں چوک ہونے سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہےبارش کے بعد جمع ہونے والا برساتی پانی بھی گلیوں اور محلوں سے نہیں نکالا جاسکا ہے اور اب رہی سہی کسر سیوریج کے پانی نے پوری کر دی ہےپنجاب کالونی، دہلی کالونی ،اختر کالونی سمیت مختلف علاقوں میں لائنیں چوک ہونے سے سیوریج کا پانی گلیوں میں جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے خصوصاً بچوں، خواتین اور بزرگ افراد گندے پانی سے گذرنے پر مجبور ہیں ،نمازیوں کو بھی مساجد میں جانے کیلئے مشکلات کاسامنا ہے جبکہ سیوریج کے پانی کے باعث گلیوں میں بدبو پھیلنے سے مختلف بیماریوں پھیلنے کا بھی اندیشہ ہے۔