فضائی آلودگی سے دماغی امراض کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف

29 جولائی ، 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) فضائی آلودگی کے نتیجے میں دماغی تنزلی کا باعث بننے والے مرض ڈیمینشیا کا خطرہ بڑھ سکتا ہے،یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا،برطانیہکے سرکاری تحقیقی ادارے ommittee on the Medical Effects of Air Pollutants کی جانب سے نئی تحقیق کے نتائج جاری کئے گئے جس میں دیکھا گیا تھا کہ فضائی آلودگی میں وقت گزارنے سے دماغ پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں،اس تحقیق کے لیے 70 تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا اور دریافت ہوا کہ فضائی آلودگی سے دماغی تنزلی کی رفتار تیز ہوجاتی ہے اور معمر افراد ڈیمینشیا کے شکار ہوسکتے ہیں۔