بہادر آباد میں تاجر کے قتل میں ملوث گھریلو ملازمہ گرفتار

29 جولائی ، 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیو ٹاؤن پولیس نے بہادر آباد میں تاجر رضوان سوریا قتل کے مقدمہ میں نامزد گھریلو ملازمہ تہمینہ کو کھوکھر پار کے علاقے سے گرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق ملزمہ نے اعتراف کیا ہے کہ اسے گھر میں داخل ہونیوالے 2افراد نے گیٹ کھلوانے کے لیے پیسے دیے تھے جبکہ واقعہ لین دین کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے موبائل فون کا بھی ریکارڈ نکال لیا ہے جبکہ گھر میں داخل ہونیوالے 2افراد کا بھی پولیس نے سراغ لگا لیا ہے جن کی گرفتاری کیلئے پولیس رات گئے چھاپے مار رہی تھی ۔