پنجاب کے عوام کو مینڈیٹ کا واپس ملنا اہم پیشرفت، ہمایوں اختر

29 جولائی ، 2022

لاہور(نمائندہ جنگ)تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو مینڈیٹ کا واپس ملنا وفاق میں قائم امپورٹڈ حکومت سے نجات ملنے کی جانب اہم پیشرفت ہے ،حکمران اتحاد ہر محاذ پر شکست کھا چکا ہے ،اس لئے اب عوام کے سامنے مزاحمت کی بجائے فوری طور پر عام انتخابات کا اعلان کیا جائے ، اگر ملک کومشکلات کی دلدل سے باہر نکال کر درست سمت میں گامزن کرنا ہے توبغیر کسی تاخیر کے صاف اور شفاف انتخابات نا گزیر ہیں، اپنے بیان میں ہمایوں اختر خان نے کہا کہ عمران خان نے عوام کو کرپشن کیخلاف اور اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے کا جو شعور دیا ہے اس کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ۔