کراچی کے معاملے کو سنجیدگی سے نہ لینا ملکی مفاد میں نہیں، آفاق احمد

29 جولائی ، 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ کے چئیر میں آفاق احمد نے کہا ہے کہکراچی کے معاملے کو سنجیدگی سے نہ لینا ملکی مفاد میں نہیں،کراچی اور حیدرآباد کوآفت زدہ قراردیکر کم از کم ایک سال کیلئے ٹیکس کی چھوٹ دیکر تاجروں کو دوبارہ سے اپنےقدموں پر کھڑے ہونے میں مدددینی چاہیے، بارشوں میں وقفے کے باوجود ابھی تک نکاسی آب کے لئے حکومت کی جانب سے سرد مہری قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ رین ایمرجنسی کے نام پر قومی وسائل سے اپنی جیبیں بھرنے کے علاوہ تباہ ہونے والے شہر کے لئے کچھ نہیں کیا جارہا۔