آصف زرداری سمیت دیگر کیخلاف جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی

29 جولائی ، 2022

اسلام آباد (این این آئی) سابق صدر آصف علی ذرداری سمیت دیگر کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت7 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کی۔ نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود وکیل صفائی فاروق ایچ نائیک کے معاون رافع ایڈووکیٹ عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔