عدلیہ کے سوموٹو پاور کا صحیح طرح استعمال ہونا چاہئے، رانا ثنا اللّٰہ

29 جولائی ، 2022

کراچی(ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ عدلیہ نے پنجاب میں مسلم لیگ ن کو ٹارگیٹ کیا، اعلیٰ عدلیہ کیسوموٹو پاور کا غلط استعمال ہوگا تو ملک میں وبال کی کیفیت پیدا ہوگی ،عدلیہ کے سوموٹو پاور کا صحیح طرح استعمال ہونا چاہئے آئین آرٹیکل 191کے مطابق ججوں کی سوموٹو پاور اور بینچ کی تشکیل میں قانون سازی کی ضرورت ہے ،عدالتوں کو آزاد ہونا چاہیے عدلیہ کا ا نحصار صرف ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پر نہیں ہوتا بلکہ تمام کورٹ کے ججوں پر ہوتا ہے جب تک ان تمام ججوں کو انصاف کا ماحول مکمل طور پر فراہم نہیں ہوگا ملک میں انصاف کا نظام رائج نہیں ہوسکے گا۔