عمران خان گڈ ڈاکو اور بیڈ ڈاکو کا گیم کھیل رہے ہیں، تجزیہ کار

29 جولائی ، 2022

کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کاروں بینظیر شاہ، مظہر عباس، اطہر کاظمی اور حفیظ اللہ نیازی نے کہا ہے کہ عمران خان گڈ ڈاکو اور بیڈ ڈاکو کا گیم کھیل رہے ہیں، حکومت اور عمران ایک پیج پر آتے نظر نہیں آرہے، عمران خان جن لوگوں پر مقدمات نہیں ہیں ان سے بات کرسکتے ہیں، عمران خان کا بیانیہ جھوٹا ہے اسی لئے عجلت میں ہیں، پروگرام کی میزبان علینہ فاروق شیخ کے اس سوال پر کہ عمران خان کا ایک مرتبہ پھر حکومت سے مذاکرات سے انکار، الیکشن کامطالبہ، کیا تحریک انصاف اور حکومت کا ایک پیج پرآنا ممکن ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کار بینظیرشاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان چوروں سے بات نہیں کریں گے لیکن جسے وہ پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتے تھے اسے وزیراعلیٰ بنوادیا ہے۔