جاپان، کورونا کے 969000 کیسز ریکارڈ، منکی پاکس کے دو کیس سامنے آگئے

29 جولائی ، 2022

ٹوکیو(عرفان صدیقی) جاپان میں ایک بار پھر کورونا کی وباء پہلے سے زیادہ تیزی سے سامنے آئی ہے، گزشتہ ایک ہفتے میں دنیا بھر میں جاپان میں سب سے زیادہ کورونا کیسز سامنے آئے ہیں، جن کی تعداد 969000 ریکارڈ کی گئی ہے ،جبکہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق جاپان میں گزشتہ روز دوسرا منکی پاکس کا کیس بھی سامنے آیا ہے، یعنی اس وقت جاپان میں کورونا اور منکی پاکس دونوں وبائیں سامنے آچکی ہیں ،جس کےخلاف جاپانی حکومت برق رفتاری سے اقدامات کررہی ہے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کے بعد دوسرے نمبر پر امریکہ میں کورونا کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جنکی تعداد 860000رہی جبکہ جرمنی میں پانچ لاکھ ستر ہزار کورونا کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں ، رپورٹ کے مطابق کورونا سے گزشتہ ہفتے امریکہ میں2600اموات ہوئیں جبکہ برازیل میں 1400اور جاپان میں 272اموات ریکارڈ کی گئیں ۔