اسلام آباد(جنگ نیوز،نمائندگان جنگ،) ہیڈمرالہ کے مقام پر بھارت کی جانب سے اونچے درجے کا سیلابی ریلا دریائے چناب میں چھوڑ دیا گیا ۔سیلاب کے خدشے کے پیش نظر قریبی علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ۔ ریڈالرٹ ہیڈمرالہ کے قریبی علاقوں میں جاری کیاگیا،نارووال میں چھت گرنےسےخاتون سمیت2ہلاک،دریائے ستلج کے بندمیں پڑنے والاشگاف2بچوں کی جان لے گیا،محکمہ ایری گیشن ہیڈمرالہ کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی آمد 2لاکھ17ہزار98کیوسک اور پانی کا اخراج 2لاکھ 2ہزار198کیوسک ریکارڈ ہوا ہے ۔ادھر بارشوں اور سیلاب نےتباہی مچا دی،ابتک ملک بھرمیں 356افراد جاں بحق، سب سے زیادہ اموات بلوچستان میں ہوئیں، جہاں پر 107لوگ زندگی کی بازی ہار گئے۔ حالیہ بارشوں سےابتک سندھ میں 93، خیبرپختونخوا 69، پنجاب 76، گلگت 8، آزاد کشمیر 6اور اسلام آباد میں ایک شخص چل بسا۔نارووال میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق،ایک بچی شدید زخمی،ریسکیوذرائع کے مطابق گاؤں ناگرے میں ملبے تلےدب کر 37سالہ الفت اور 50سالہ فضل موقع پر دم توڑگئےجبکہ8سالہ نور شدید زخمی ہوگئی۔
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ نے جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی جانب سے امن و امان کی صورتحال پیدا کرنے...
لاہورسابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نےتحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق جمشید دستی نے...
کراچی سیشن جج جنوبی کی عدالت میں اداکار فیروز خان نے آسکر ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے کے خلاف...
لاہور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گزشتہ روز نیب میں پیش ہونے سے...
لاڑکانہ پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 44ویں برسی کے موقع پر چار اپریل کو گڑھی خدا بخش میں...
کراچی صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان ہالی ووڈ کی فلمیں دیکھ کر مفروضوں پر بیانات...
اسلام آبادصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےقومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دے دی ہے۔ بدھ کوجاری بیان کے...
کوئٹہکوئٹہ میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ کو ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں کمیٹی کے چیئرمین مولانا انوار...