بلوچستان طوفانی بارشوں اور سیلاب سے تباہ ہوگیا، مصطفیٰ کمال

29 جولائی ، 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بلوچستان طوفانی بارشوں اور سیلاب سے تباہ ہوگیا لیکن موجودہ اور سابقہ بے حس، نااہل، کرپٹ اور متعصب حکمران حکومت گرانے اور بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔ بے حسی کی انتہا ہے کہ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے اور سہولیاتکے حساب سے ملک کے پسماندہ ترین صوبے کی عوام سیلاب کی نظر ہوگئی لیکن حکومت بنانے والے جشن منا رہے ہیں۔ بلوچستان کی نااہل اور کرپٹ صوبائی حکومت سے کوئی کیا امید لگائے کہ وہ تو کہیں نظر ہی نہیں آتی۔