اپنے جوہری ہتھیاروں کو متحرک اور امریکا کے ساتھ کسی بھی فوجی تصادم کیلئے تیار ہیں، شمالی کوریا

29 جولائی ، 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا اپنے جوہری جنگی ہتھیاروں کو متحرک کرنے کیلئے تیار ہے۔ کوریائی جنگ کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کم جونگ اُن نے مزید کہا کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ کسی بھی فوجی تصادم کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب شمالی کوریا ساتویں جوہری تجربے کی تیاری کر رہا ہے۔ امریکا نے گزشتہ ماہ اندیشہ ظاہر کیا تھا کہ شمالی کوریا کسی بھی وقت ایسا تجربہ کر سکتا ہے۔ شمالی کوریا نے اپنا آخری جوہری تجربہ 2017میں کیا تھا۔