لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز بارشوں سے متاثر

29 جولائی ، 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حالیہ بارشوں اور سیلابی صورت حال سے لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ یونیورسٹی میں سیلابی پانی اسٹور میں داخل ہونے سے کروڑوں روپے کے فرنیچر اور سائنسی آلات تباہ ہوگئے۔ شدید بارش اور پانی سے اسٹوڈنٹ ہاسٹلز ، آفیسرز کالونی ، لیب ، تدریسی عمارات سمیت دیگر رہائشی عمارات زیر آب آگئے۔