اداکار ہمایوں سعید اور واسع چوہدری کی مزاح سے بھرپور گفتگو آج ”ہنسنا منع ہے“ میں دیکھیں

29 جولائی ، 2022

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کی ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کے نامور اداکار ہمایوںسعید نے کہا ہے کہ اپنے کام میں مہارت رکھنے والے دُنیا کے بہترین لوگوں میں سے ایک ہوتے ہیں۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے کامیڈی شو ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شو کے دوران نامور ادکار اور رائٹر واسع چوہدری بھی موجود تھے ”ہنسنا منع ہے“ تابش ہاشمی کی میزبانی میں جمعہ کی شب 11بجکر5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔