TTP سے مذاکرات‘ APSشہداء لواحقین کی درخواست خارج

29 جولائی ، 2022

پشاور(ٹی وی رپورٹ)پشاورہائیکورٹ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات کے خلاف آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) شہداء کے لواحقین کے کیس کی سماعت ہوئی۔ پشاور ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کر دی۔ جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس شاہد خان نے سماعت کی۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ حکومت طالبان سے مذاکرات کر رہی ہے، ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، کیس میں اہم افسران کیخلاف تاحال ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔