حکومت جب تک الیکشن پر آمادہ نہ ہو بات نہیں کرسکتے، فواد چوہدری

29 جولائی ، 2022

کراچی(ٹی وی رپورٹ)رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ حکومت جب تک الیکشن پر آمادہ نہ ہو بات نہیں کرسکتے، ملک میں عدم استحکام دو لوگوں کی وجہ سے پیدا ہوا پہلے مفتاح اسماعیل، دوسرے رانا ثنا اللہ شامل ہیں، حکومت سے احتساب کے اوپر بات نہیں کرنی باقی تو بات کرنے میں کوئی مسئلہ ن ہیں ہے، عمران خان جونہی فیصلہ کرینگے حکومت کو گھر بھیج دینگے، ہم اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے،ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ یہ ہے کہ اصولی طور پر آرٹیکل69کو عزت دی جانی چاہئے اور سپریم کورٹ کو اسمبلیوں کی کارروائیوں میں دخل نہیں دینا چاہئے اسپیکر کی رولنگ کواحترام حاصل ہونا چاہئے۔