بارشوں سے متاثر علاقوں کو آفت زدہ قرار دیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

29 جولائی ، 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت بارشوں سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے جا رہی ہے ، وزیراعظم سے درخواست ہے کہ زرعی ترقیاتی بینک کو ہدایت دیں کہ آفت زدہ علاقوں میں زرعی قرضوں کی وصولی ایک سال کیلئے مؤخر کرے، اس کیساتھ سندھ میں بارشوں سے ضائع ہونیوالی جانوں کیلئے وفاق معاوضہ دینے میں مدد کرے۔ مراد علی شاہ نے یہ درخواست جمعرات کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بارشوں کے نقصانات سے متعلق اجلاس میں وزیراعلیٰ ہائوس سے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کے دوران کی ، اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے وزیراعظم کو صوبے کی موجودہ حالت کے متعلق آگاہ کیا گیا ۔