SSWMB نے غیرملکی کمپنیوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

29 جولائی ، 2022

کراچی(خبرایجنسی) سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ غیرملکی کمپنیوں سے کام لینے میں کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود ناکام ہوگیاچند لاکھ جرمانہ کرکے کروڑوں روپے کی ادائیگی کی جارہی ہے جبکہ شہر میں جگہ جگہ کچرا، کیچڑ اور گندے پانی کی بہتات ، مانیٹرنگ کا نظام فلاپ، مچھر، مکھیاں اور دیگر حشرات الارض پیدا ہونے سے بیماریاں پھیلنےکا خدشہ ہے۔ میوہ شاہ GTS، کورنگی کازوے GTS، لیاری ایکسپریس وے GTS کچرے سے بھرے ہوئے ہیں۔ مانیٹرنگ کا نظام فلاپ ہوگیا ہے کیونکہ یہ انہی غیرملکی کمپنیوں کا لگایا ہوا ہے اور اس کے عملے کو تنخواہ بھی یہی کمپنیاں دے رہی ہیں۔