کراچی(ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اداروں نے ن لیگ کی حکومت کو کبھی دل سے قبول نہیں کیااور رکاوٹیں جاتی رہی ہیں۔ ہمیں ان کی بات نہیں سننا چاہئے تھی ہمیں فوری طور پر الیکشن میں چلے جانا چاہئے تھا، صدرسپریم کورٹ بار احسن بھون نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز اسی طرح ہے کہ میٹنگ کو التوا کیا گیا، سینئر صحافی و تجزیہ کار زاہد حسین نے کہا کہ کسی نے پستول رکھ کر حکومت لینے پر مجبور نہیں کیا تھا،تجزیہ کار اطہر کاظمی نے کہا کہ اب یہ تاثر دینا کہ ہم سیاسی شہید ہیں درست نہیں ہے۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام” آپس کی بات “میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کررہے تھے۔ وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پہلے تو دیکھنا یہ چاہئے کہ ہم حکومت میں آئے کیوں اور جس مقصد کے لئے آئے کیا وہ مقاصد پورے ہوئے ہیں۔یہ بھی ساری دنیا جانتی ہے کہ اگر یہ سال اور حکومت کر جاتے یہ سارا ملبہ اور گند ان کاہمارے کاندھوں پر ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ کسی حد تک پڑ بھی گیا ہے 17جولائی کا فیصلہ یہ بتا رہا ہے کسی صورت نہ یہ ملبہ ہم اٹھاتے تو ہم نے یہ سیاسی خود کشی کیوں کی۔ وجہ یہ تھی کہ جب ہمیں یہ بتایا جارہا تھااور جو ہم دیکھ بھی رہے تھے کہ پاکستان کے معاشی حالات انہوں نے کس قدر بگاڑ دیئے ہیں۔آپ کا سوال یہ اٹھے گا کہ ہم نے کون سے تین ماہ میں کنٹرول کرلئے نہ ہم نے کنٹرول کرسکے اور نہ درست سمت میں لے کر جاسکے۔
کراچی کے ڈی اے ماسٹر پلان میں ڈائریکٹر کے عہدے کیلئے دو افسران کے درمیان دو ہفتوں سے رسہ کشی جاری ہے اس دوران...
واشنگٹن امریکی محکمہ خارجہ نے منگل کو پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ پاکستان میں سائفر کے حوالے سے صورتحال پر...
اسلام آباد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت بغیر کسی...
کراچی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے احتجاجی ملازمین اور انتظامیہ کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات کامیاب...
کراچیالیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی درخواست پر تقرری وتبادلوں کی اجازت دے دی، خادم حسین رند کراچی پولیس چیف...
کراچی گلشن حدید کے اسکول میں خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی ویڈیواسکینڈل کا معاملہ،ملیر پولیس نے جلدبازی میں کیس...
کراچی سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی ،سونے کی قیمت 6300روپے فی تولہ اور چاندی کی قیمت100 روپے فی تولہ کم ہو...
کراچی پاکستان اسٹاک ایکسچینج،محدود کاروبار، اتار چڑھائو کے بعد مندی کا رحجان ،کے ایس ای100انڈیکس میں 216...