اسٹاک مارکیٹ، سرمایہ کاری کا مثبت دن، 304 پوائنٹس کا اضافہ

29 جولائی ، 2022

کراچی (آئی این پی )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کا آج مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 304پوائنٹس اضافے سے 40276پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 100انڈیکس 656 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، 100 انڈیکس کی جمعرات کو بلند ترین سطح 40628رہی۔بازار میں جمعرات کو 25کروڑ شیئرز کے سودے 9.34ارب روپے میں ہوئے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 37ارب روپے بڑھ کر6789ارب روپے ہوگئی ہے۔