مہنگائی، زرمبادلہ ذخائر میں کمی سے معاشی شرح نمو میں سست رفتاری کا خدشہ

29 جولائی ، 2022

اسلام آباد( تنویر ہاشمی، مہتاب حیدر )وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح میں اضافہ ، زرمبادلہ کےذخائر میں کمی اور ملکی معیشت کی گروتھ میں سست روی کے خدشات کا اظہار کیا ہے ۔ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف سطح کے معاہدے کےلیے تمام تر مشکل فیصلے کیےاور ایک ارب 17کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کا معاہد ہ ہوگیا تاہم موجودہ سیاسی عدم استحکام نے نہ صرف ملک میں گورننس کے مسائل پیدا کیے ہیں بلکہ غیر یقینی کی صورتحال کرنسی کی قدر میں بڑے پیمانے پر کمی کا موجب بنی ہےجس کے ملکی پیداوار لاگت پر منفی اثرات مرتب ہورہےہیں۔ وزارت خزانہ کی جاری ماہانہ اقتصادی رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کےذخائر میں کمی سے کرنٹ اکائونٹ خسارہ بڑھ گیا ہے۔