حب ریور برج کی تعمیر نو، ڈیڑھ سال تک مکمل ہوگا

29 جولائی ، 2022

کراچی (اعجاز احمد…اسٹاف رپورٹر) کراچی کو صوبہ بلوچستان سے ملانے والے حب ندی پر قائم ’’حب ریور برج‘‘ کی تعمیر نو کی جائے گی، نیشنل ہائی وے اتھارٹی(این ایچ اے) نےمنصوبے کی منظوری دے دی، جس پر فوری عمل درآمد کے لیے جلد ہی ٹینڈرزکئے جائیں گے، پل کیتعمیر کے لیے ایک سے ڈیڑھ سال کے عرصے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آر سی ڈی ہائی وے (این۔25)پر حب ندی سے گزرنے کے لیے 1962ءمیں مذکورہ پل تعمیر کیا گیا تھا، جو کافی مخدوش ہوچکا تھا اور حالیہ شدید بارشوں کے دوران حب ندی میں طغیانی کے سبب پیر 25جولائی کو پل کا ایک حصہ ٹوٹ گیا تھا، جس کے نتیجے میں کراچی سے بلوچستان کا زمینی راستہ کٹ گیا ہے۔