لاہور(خبر نگار) جنگ گروپ کے زیر اہتمام پاکستان کی سب سے بڑی تعلیمی نمائش’’ دی نیوز ایجوکیشن ایکسپو2022 ‘‘ کا آغاز کل بروز ہفتہ30 جولائی کو پی سی ہوٹل میں ہوگا، نمائش دو روز جاری رہے گی ، ملک بھر اور بیرون ملک کے تعلیمی ادارے بھی اپنے سٹالز لگائیں گے اور طلبہ و طالبات کو ایک ہی چھت تلے معلومات فراہم کریں گے ۔ دی نیوز ایجوکیشن ایکسپو کے منتظمین کا کہنا ہے کہ نمائش کا مقصد ایک چھت تلے طلبہ کو اپنے بہتر مستقبل کے لئے رہنمائی کانہایت زبردست موقع فراہم کرناہے، تعلیمی نمائش ہفتہ اور اتوار دوروز صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک بغیر کسی وقفے کے بغیر جاری رہے گی۔طلبہ و والدین اور شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد نے ایکسپو کو نہایت خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اس ایونٹ کا نہایت بے چینی سے انتظار تھا ، جنگ گروپ کا تعلیم دوست اقدام ہے۔ یہ ایک بہت اچھا ایونٹ ہے اور اس طرح کے ایونٹس وقتاً فوقتاً ہوتے رہنے چاہئے۔ جنگ میڈیا گروپ ٹرینڈ سیٹر ہے۔
اسلام آباد اشتعال انگیزی، جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور پولیس پر حملوں کے الزام میں کیپیٹل پولیس نے پی ٹی...
کراچی سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرارز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر پروفیسر منور عباس، آل سندھ اسکولز اینڈ کالجز...
اسلام آباد پاکستان میں سعودی عرب کے سابق سفیر ڈاکٹر علی اسیری نے حکومت اور اپوزیشن میں شامل سیاسی رہنماؤں...
اسلام آباد سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سیاسی ڈیڈ لاک ختم کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کی پیش کش کر دی ،...
راولپنڈیہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے نقص امن کے خدشات کے پیش نظر تحریک انصاف کے...
کراچی امریکہ سے اسلام آباد پہنچے مسافر کا 27 لاکھ روپے مالیت کے امریکی ڈالر پر مشتمل گمشدہ پاؤچ سول ایوی...
پشاور خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان کی صوبہ کے تمام معاملات مبینہ طور پر گورنر ہاؤس سے...
کراچی مقررین نے کہا ہے کہ پاکستان میں صحافت کو نئی شروعات دینے کی ضرورت ہے ، ڈیجیٹل دنیا کا منظر ہر لمحہ...