اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )گورنر اسٹیٹ بینک کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی ہیں۔ اس وقت گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ خالی ہے سابق گورنر رضا باقر کی تنخواہ و مراعات کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک کو 25 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ، سالانہ دس فیصد اضافہ کیا جاتا ہے، مکمل فرنشڈ مکان ،دو گاڑیاں بمع بارہ سو لیٹر پیٹرول اور ڈرائیور، 4 گھریلو ملازمین کی تنخواہ ،بجلی، گیس، پانی کے بل اور جنریٹر کے ایندھن کا خرچہ، بچوں کی سکول فیس کا 75 فیصد حصہ بھی اسٹیٹ بینک ادا کرتا ہے،لینڈ لائن، موبائل فون اور انٹرنیٹ بھی مفت فراہم کیا جاتا ہے۔ ضرورت کے مطابق 24گھنٹے سیکورٹی مع سیکورٹی گارڈ اور سیکورٹی سسٹم دیا جا ئے گا، مطابق مکمل طبی سہولیات دی جاتی ہیں۔ ہر ماہ تین چھٹیاں اور مدت ملازمت مکمل ہونے پرچھ ماہ تک چھٹی مع انکیشمنٹ کی سہولت دی گئی ہے۔ آخری لی گئی تنخواہ پر سروس کے ہر تکمیلی سال پر ایک ماہ کی تنخواہ ملتی ہے۔ کنٹری بیوٹری پراویڈنٹ فنڈ تنخواہ کا8فیصد ہوتا ہے۔
اسلام آباد اشتعال انگیزی، جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور پولیس پر حملوں کے الزام میں کیپیٹل پولیس نے پی ٹی...
کراچی سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرارز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر پروفیسر منور عباس، آل سندھ اسکولز اینڈ کالجز...
اسلام آباد پاکستان میں سعودی عرب کے سابق سفیر ڈاکٹر علی اسیری نے حکومت اور اپوزیشن میں شامل سیاسی رہنماؤں...
اسلام آباد سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سیاسی ڈیڈ لاک ختم کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کی پیش کش کر دی ،...
راولپنڈیہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے نقص امن کے خدشات کے پیش نظر تحریک انصاف کے...
کراچی امریکہ سے اسلام آباد پہنچے مسافر کا 27 لاکھ روپے مالیت کے امریکی ڈالر پر مشتمل گمشدہ پاؤچ سول ایوی...
پشاور خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان کی صوبہ کے تمام معاملات مبینہ طور پر گورنر ہاؤس سے...
کراچی مقررین نے کہا ہے کہ پاکستان میں صحافت کو نئی شروعات دینے کی ضرورت ہے ، ڈیجیٹل دنیا کا منظر ہر لمحہ...