فرانس، سعودی ولی عہد کا پرتپاک استقبال،میکرون کا طویل مصافحہ

29 جولائی ، 2022

پیرس (ا ے ایف پی)فرانسیسی صدرایمانوئل میکرون نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا طویل مصافحہ کیساتھ پرتپاک استقبال کیا ، محمد بن سلمان دورہ فرانس کے دوران اپنےدنیا کے مہنگے ترین گھر میں رہیںگے، دوسری جانب میکرون کی میزبانی پر انسانی حقوق گروپوںمیں غم و غصہ پایا جارہا ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کےمطابق فرانسیسی صدر نے عشائیہ سے قبل سعودی عرب کےحقیقی حکمراںو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پیرس کے ایلیسی محل میں طویل مصافحہ کے ساتھ پرتپاک استقبال کیا ہے،روایتی سعودی لباس میں ملبوس محمد بن سلمان نے میکرون کے ساتھ لمبے مصافحہ کےدوران خوشی کا اظہار کیااور دونوں رہنما ہاتھ ملاتے ہوئےپر جوش نظر آئے، اس کے بعد میکرون نے محمد بن سلمان کو ریڈ کارپٹ پر چلتے ہوئےایلیسی محل میں داخل ہونے کی دعوت دی،اس دوران دونوں رہنمائوں میں سے کسی نے بھی کوئی تبصرہ نہیں کیا لیکن دونوںکے درمیان بات چیت کے بعد ایلیسی محل کی جانب سے بیان متوقع ہے۔دوسری جانب محمد بن سلمان کی میزبانی کرنے پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے میکرون کیخلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، واضح رہے کہ محمد بن سلمان پر جمال خاشقجی کے قتل کا الزام ہے۔میکرون کےایک سینئر معاون نے بتایا کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون جمعرات کو عشائیے کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ انسانی حقوق کے مسائل اور’’انفرادی معاملات‘‘ اٹھائیں گے۔ادھر اپنے فرانس کے دورے کے دوران سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ایک پرتعیش محل میں رہیںگےجسے’’دنیا کا سب سے مہنگا گھر‘‘ کہا جاتا ہے ۔