اوگرا کرپشن ریفرنس میں گواہ کا بیان قلمبند

29 جولائی ، 2022

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں زیر سماعت توقیر صادق وغیرہ کے خلاف اوگرا کرپشن ریفرنس میں گواہ کا بیان قلمبند۔ شریک ملزم کی بریت درخواست پر جواب کیلئے نوٹس جاری کردیا گیا۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف، وکیل صفائی ارشد تبریز اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔