کراچی(اسٹاف رپورٹر)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی ایم ایس پی ایچ ریسرچر مہرین قادری نے اپنے تحقیقی مقالے کا کامیابی سے دفاع کرلیا،مقالہ پروفیسر لبنیٰ انصاری بیگ کی زیر نگرانی مکمل کیا گیا، وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے مہرین قادری کو مبارکباد دی۔ جامعہ کے وی سی بورڈ روم میں اپنا انسٹیٹیوٹ برائے پبلک ہیلتھ کے پروگرام ماسٹر آف سائنس ان پبلک ہیلتھ(ایم ایس پی ایچ) کی ریسرچرمہرین قادری نے اپنے تحقیقی مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا، مہرین قادری نے اے آئی پی ایچ کی چیئرپرسن پروفیسر لبنیٰ انصاری بیگ کی نگرانی میں اپنا تحقیقی کام مکمل کیا، ان کا موضوع، ’’کراچی میں 5 سال سے کم عمر بچوں میں شدید غذائی قلت کی تشخیص کے لیے ڈبلیو ایچ او کے ایم یو اے سی میں کٹوتی کی توثیق،‘‘ ( Validation of MUAC Cut-Offs of WHO for Diagnosis of Acute Malnutrition among Children under 5 Years in Karachi, Pakistan) تھا۔ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی کے ڈپارٹمنٹ برائے کمیونٹی میڈیسن کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ثناء تنزیل اورفاطمہ جناح کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری کےڈپارٹمنٹ برائے کمیونٹی میڈیسن کی پروفیسر ڈاکٹر ارم منظورنے بیرونی جبکہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈہیلتھ کےاسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اریت پرکاش نے اندرونی ممتحن کا کردار اداکیا۔
اسلام آباد اشتعال انگیزی، جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور پولیس پر حملوں کے الزام میں کیپیٹل پولیس نے پی ٹی...
کراچی سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرارز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر پروفیسر منور عباس، آل سندھ اسکولز اینڈ کالجز...
اسلام آباد پاکستان میں سعودی عرب کے سابق سفیر ڈاکٹر علی اسیری نے حکومت اور اپوزیشن میں شامل سیاسی رہنماؤں...
اسلام آباد سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سیاسی ڈیڈ لاک ختم کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کی پیش کش کر دی ،...
راولپنڈیہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے نقص امن کے خدشات کے پیش نظر تحریک انصاف کے...
کراچی امریکہ سے اسلام آباد پہنچے مسافر کا 27 لاکھ روپے مالیت کے امریکی ڈالر پر مشتمل گمشدہ پاؤچ سول ایوی...
پشاور خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان کی صوبہ کے تمام معاملات مبینہ طور پر گورنر ہاؤس سے...
کراچی مقررین نے کہا ہے کہ پاکستان میں صحافت کو نئی شروعات دینے کی ضرورت ہے ، ڈیجیٹل دنیا کا منظر ہر لمحہ...