اسلام آباد (نمائندہ جنگ) تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حلیم عادل کی گرفتاری کو فاشزم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس عمل سے زرداری ، شریف مافیا کی جانب سے سیاسی مخالفین کو ختم کرنے کے انداز کی واضح عکاسی ہوتی ہے ، جسے وہ خرید نہیں سکتے اس کوراستے سے ہٹا دیتے ہیں ، یہ اقدام کسی بھی جمہوریت میں قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ سندھ میں فسطائی حکومت کا راج ہے اور صوبائی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو ایک مرتبہ پھر گرفتار کر کے بربریت کی تمام حدیں عبور کر لی گئی ہیں۔ یہ لوگ نام نہاد جمہوریت پسند ، حقیقت میں بدترین فسطائی اور ظالم ہیں۔ پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے شکست خوردہ کل پرزے سیاسی انتقام کی آگ میں جلنے لگے ہیں ، سندھ میں پیپلزپارٹی حیوانیت پر اتر آئی ہے ، سیاسی مخالفین کو انتقام کانشانہ بنانے کیلئے جمہوری اقدار کھلے عام پامال کئے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد اشتعال انگیزی، جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور پولیس پر حملوں کے الزام میں کیپیٹل پولیس نے پی ٹی...
کراچی سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرارز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر پروفیسر منور عباس، آل سندھ اسکولز اینڈ کالجز...
اسلام آباد پاکستان میں سعودی عرب کے سابق سفیر ڈاکٹر علی اسیری نے حکومت اور اپوزیشن میں شامل سیاسی رہنماؤں...
اسلام آباد سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سیاسی ڈیڈ لاک ختم کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کی پیش کش کر دی ،...
راولپنڈیہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے نقص امن کے خدشات کے پیش نظر تحریک انصاف کے...
کراچی امریکہ سے اسلام آباد پہنچے مسافر کا 27 لاکھ روپے مالیت کے امریکی ڈالر پر مشتمل گمشدہ پاؤچ سول ایوی...
پشاور خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان کی صوبہ کے تمام معاملات مبینہ طور پر گورنر ہاؤس سے...
کراچی مقررین نے کہا ہے کہ پاکستان میں صحافت کو نئی شروعات دینے کی ضرورت ہے ، ڈیجیٹل دنیا کا منظر ہر لمحہ...